عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے سروڑ بھوگڑانہ علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور اس کے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈھات کے جشر گاؤں میں خُورشد احمد کے گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت ماں اور اس کے دو بچے سو رہے تھے اور شدید شعلوں کے باعث وہ گھر سے باہر نکلنے میں ناکام رہے۔
اس افسوسناک حادثے میں ماں اور اس کے دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے متاثرین کو بچانے کی پوری کوشش کی۔
جاں بحق ماں کی شناخت نازیہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اٌن کی بیٹی آمنہ بانو (7 سال) اور بیٹا رضوان (4 سال) بھی جان کی بازی ہار گئے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔