عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // جموں و کشمیر کے دو غیر معمولی ایتھلیٹس دیشا پنڈت اور میر ارسلان معراج نے 2 سے 7 نومبر 2024 تک تاشقند، ازبکستان میں منعقدہ 4 ویں عالمی اسکوائی چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔ عالمی سطح پر ان کی شاندار کارکردگی کو بڑے پیمانے پر منایا گیا، جو ان کی محنت اور سکوائی کے کھیل کے لیے لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں، دونوں عالمی چیمپئن کو کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور کھیل کی سکریٹری سجتا چترویدی نے اعزاز سے نوازا۔ کھیل میں ان کی نمایاں شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے اور ہندوستان کی امتیازی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں تعریفی نشانات سے نوازا گیا۔جموں و کشمیر واپسی پرجموں و کشمیر سکائی ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا جنہوں نے انہیں تعریفی نشانات پیش کیے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ ”