یو این آئی
سرینگر// سرینگر کے ٹی آر سی گرائونڈ سے ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ تک لگنے والے روایتی سنڈے مارکیٹ میں حسب معمول لوگوں کی بھیڑ تھی۔بی جے پی کے سینئرلیڈرسنیل شرما نے سنڈے مارکیٹ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں اتوار کے روز لوگوں نے جم کر خریداری کی ۔ ایک چھاپڑی فروش نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو کام قدرے متاثر ہوا تھا لیکن اس اتوار کو کام بہتر رہا۔ سنیل شرمانے اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں چھاپری فروشوںسے بات چیت کی۔ شرما نے ’’کئی سٹال لگانے والوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر انہیں ریڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ‘‘۔انہوںنے مزید کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔