عاصف بٹ
کشتواڑ//کنتواڑہ سے تعلق رکھنے والے دو وی ڈی جی ممبران کی آخری رسومات سنیچر کی دوپہر انکے آبائی گائوں اہولی میں ادا کی گئیں جس میں سینکڑوںلوگوں نے شرکت کی۔ جمعہ کی دیررات انکی نعشوں کو سیکورٹی فورسز نے انکے گھر پہنچایا تھا جسکے بعد دوپہر کو جہاں نذیر احمد کی آخری رسومات ادا کی گئیںوہی کلدیپ کمار کی بھی رسومات ادا کی گئیں۔ڈی ائی جی ڈوڈہ ،کشتواڑ ،رام بن شری دھر پاٹل اس موقعہ پر موجودتھے جبکہ بی جے پی کے سابق صدر رویندر رینا و ایم ایل اے کشتواڑ شگن پریہار نے بھی لواحقین سے ملاقات کی اور انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کشتواڑ ضلع کے کنتواڑہ علاقہ میں ملی ٹینوں کی جانب سے دو وی ڈی جی ممبران کو اغوا کرنے کے بعد انکا قتل کردیا گیا اور انکی نعشیں دوسرے روز برآمد ہوئیں۔