عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ہر سال کی طرح امسال بھی شاہ اسرارالدین بغدادی ؒکا سالانہ عرس 10نومبر بمطابق 25کتک بروز جمعہ کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ امسال عرس پر زائرین کی بڑی تعداد ہوگی۔ اس سلسلے میں وقف بورڈ و ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ شاہ فریدالدین بغداریؒ و شاہ اسرار الدین بغدادی ؒکی درگاہوںکے قریب حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں شاہ فریدالدین و شاہ اسرالدین ؒکے درگاہ پر صبح و شام لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ ختمات ، درودازکار کا سلسلہ بھی گزشتہ دس روز سے دونوں درگاہوں پر جاری ہے۔ بعد نماز ظہر شاہ اسراالدین بغدادیؒ کے مقدس تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔ یہ مبارک تبرکات حضرت شیخ سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ و حضرت سید شاہ محمد فرید الدین بغدادی رحمۃ اللہ علیہ خانوادہ قادریہ میں منتقل ہوتے ہووئے حضرت طالب شاہ قادریؒ کی تحویل میں آئے ہیں اور لوگوں کو انکا دیدار کرایا جائے گا ۔اس دوران اسلامیہ فریدیہ اسکول بھی اپنا سالانہ دن منارہاہے جسکےلیے وقف نے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے ۔وقف نے لوگوں سے عرس و سالانہ جلسے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔ ضلع بھرمیں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیاہے۔