محمد تسکین
بانہال// جمعہ کی صبح سے ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن۔ رامسو اور بانہال کے سیکٹر میں کئی گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال رہی اور ٹریفک کی نقل و حرکت سست روی کا شکار رہی ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ناچلانہ اور رامسو کے درمیان گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور یہ سلسلہ دوپہر بعد تک جاری رہا۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ ماروگ ، پنتھیال ، کشتواڑی پتھر اور ناچلانہ کے درمیان دو مال بردار ٹرکوں کے سڑک پر خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت سست رہی تاہم دوپہر بعد خراب گاڑیوں کو ٹریفک پولیس حکام نے فورلین تعمیراتی کمپنی کی مشینری کی مدد سے اس پر قابو پایا گیا اور گاڑیوں کو ایک طرف کرکے شاہراہ پر معمول کے ٹریفک کو بحال کیا گیا جو جمعہ شام تک چل رہا تھا۔ انہوں نے تمام گاڑی والوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اوور ٹیکنگ نہ کریں اور قطاروں میں ہی گاڑی چلائیں تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے ۔