Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ | حکومت ہر نجی ملکیت پر قبضہ نہیں کر سکتی

Towseef
Last updated: November 5, 2024 10:35 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// سپریم کورٹ آف انڈیا نے نجی ملکیت کے حقوق کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اس فیصلے میں کہا کہ تمام نجی ملکیتیں کمیونٹی کے وسائل نہیں ہیں اور کچھ نجی ملکیتیں واقعی کمیونٹی کے وسائل ہو سکتی ہیں۔ یہ فیصلہ نو ججوں کی آئینی بنچ نے دیا ہے، جس نے 1978کے بعد سے کئی اہم فیصلوں کو تبدیل کر دیا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں 9ججوں کی بنچ نے اس سال یکم مئی کو اس معاملے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ انہوں نے کہا، ہمارا ماننا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 31سی کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ اس فیصلے نے واضح کر دیا کہ حکومت تمام نجی ملکیتوں کا حصول نہیں کر سکتی۔سپر یم کورٹ نے کہا ہے کہ 1978کے بعد جو فیصلے سماجی انصاف کی بنیاد پر سامنے آئے تھے، ان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا، سماجی فلاح کے نام پر حکومت تمام نجی ملکیتوں پر قبضہ نہیں کر سکتی۔ نجی ملکیتیں کمیونٹی کے وسائل نہیں ہیں اور اس حوالے سے پچھلے فیصلے درست نہیں تھے۔انہوں نے مزید کہا’’سماجی ملکیت کے فلسفے کا اثر 1960 اور 1970 کی دہائی میں تھا لیکن 1990 کی دہائی میں ہندوستان نے بازار کے اصولوں کی جانب پیش رفت کی۔ ہندوستان کی معیشت اب کسی خاص اقتصادی نظریے کی طرف نہیں جا رہی، بلکہ ترقی پذیر ملک کی ضروریات کے مطابق چل رہی ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ملک میں موجود مختلف قانونی و سماجی مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا۔ مختلف بنچز کی طرف سے آرٹیکل 39(بی) کی مختلف تشریحات نے اس مسئلے کو پیچیدہ بنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ بات واضح نہیں تھی کہ کیا چیز کمیونٹی کا وسیلہ سمجھا جا سکتا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں حکومت کو اب اپنی نجی ملکیت کے حوالے سے اصلاحات کے لئے نئی راہیں تلاش کرنی ہوں گی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل میں ملک کی معیشت اور ملکیتی حقوق کے حوالے سے ایک نیا باب کھولے گا۔

یوپی مدرسہ ایکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ مسترد

یو این آئی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کومنگل کو مسترد کر دیا، جس میں ‘اتر پردیش مدرسہ ایکٹ 2004’ کو غیر آئینی اور سیکولرازم کے اصول کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے انجم قادری اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ اتر پردیش میں تعلیم کے معیار کو ریگولیٹ کرتا ہے۔بنچ نے کہا، اقلیتوں کو تعلیمی اداروں کا نظم و نسق کرنے کا حق مطلق نہیں ہے اور ریاست اس طرح کی تعلیم کے معیار کو ریگولیٹ کر سکتی ہے۔بنچ نے قانون کی درستگی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ مدارس کو ریگولیٹ کرے تاکہ وہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایکٹ ریاست کو معیارات طے کرنے کے لیے قواعد بنانے کا اختیار دیتا ہے۔تاہم بنچ نے کہا کہ ایکٹ، جس حد تک ‘فاضل اور ‘کامل ڈگریوں کے حوالے سے اعلی تعلیم کو ریگولیٹ کرتا ہے، وہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) ایکٹ سے متصادم اور کسی حد تک غیر آئینی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 22 اکتوبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے تب کہا تھا کہ ملک میں مذہبی تعلیم کبھی بھی لعنت نہیں رہی ہے۔

انصاف کی جیت ہوئی: محمود مدنی

یو این آئی

نئی دہلی//صدر جمعیت علما ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے یوپی مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مدرسہ کمیونٹی کیلئے انصاف کی فتح قراردیا ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے جاری ایک بیان میں کیا۔مولانا مدنی نے اس فیصلے کو خوش آئندبتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہندستانی مسلمانوں اور خاص طور پر مدرسوں سے وابستہ افراد کے لیے تسلی بخش اور حوصلہ افزائی کا باعث بھی ہے۔ ہم اسے صرف مدرسہ بورڈ کے تناظر میں نہیں دیکھ رہے ہیں، بلکہ اس میں مدرسوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے سرکاری اور غیر سرکاری عناصر کے لیے ایک واضح پیغام بھی پوشیدہ ہے جو ملک کے آئین کی پروا کئے بغیر ایک تعلیمی نظام کے سلسلے میں شب و روز جھوٹا پروپیگنڈا چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ لگاتار شکایت رہی ہے کہ نچلی عدالتیں اپنے فیصلوں میں توازن برقرار رکھ نہیں پاتیں اور اکثر پولس اور سرکاری موقف پر فیصلہ کرتی ہیں ۔ آج سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بدل کر آئینی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا ہے۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے اپنے تا ریخی فیصلے میں اتر پردیش مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت پر مہر لگادی ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے اس کی قانونی حیثیت برقرار رکھی ہے۔مولانا محمود مدنی نے چیف جسٹس کے اس تبصرے “جیو اور جینے دو” پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس جملے کی گہرائی سمجھنا ہر ہندوستانی کے لیے ضروری ہے۔ اس فیصلے سے ملک میں ایک پیغام جانا چا ہیے کہ ملک کے سبھی طبقے کو جینے کا یکساں حق حاصل ہے، بالخصوص آج مسلمان جس طرح خود کو علیحدہ اور بے بس محسوس کررہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کرگل وجے دیوس: ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمیں متاثر کرتی رہیں گی: وزیراعظم
برصغیر
حکومت کا ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کے دوران ایپرن اور نیم پلیٹ پہننے کا حکم
تازہ ترین
کرگل وجے دیوس: آرمی سربراہ، مرکزی وزراء منڈاویہ اورسجنے سیٹھ نے کرگل میں وار میموریل پر پھول چڑھائے
تازہ ترین
آپریشن سندور نے پاکستان کو واضح پیغام دیا: جنرل دیویدی
برصغیر

Related

برصغیر

نریندر مودی نے اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ دیا | سب سے لمبی مدت کار والے دوسرے وزیراعظم بن گئے

July 25, 2025
برصغیر

ممبئی میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی متاثر | پولیس ہائی الرٹ پر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ

July 25, 2025
برصغیر

آپریشن سندور اور پہلگام حملہ پر لوک سبھا میں | پر کو 16گھنٹے کی بحث ہوگی

July 25, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا کا تعطل ختم، پیر سے ایوان میں کام کاج ہونے کی امید

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?