عثمان بھائی مارا گیا

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //انسپکٹر جنرل پولیس وی کے بردی نے کہاکہ خانیا ر تصادم میں لشکر طیبہ کا مطلوب ترین کمانڈر مارا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لشکر کمانڈرعثمان بھائی کشمیر میں کافی عرصہ سے سرگرم تھا اور وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے،سیکورٹی فورسز پر حملوں ، انسپکٹر منظور کے قتل اور ملی ٹینسی سے متعلق کئی دیگر مقدمات میں مطلوب تھا جس میں غیر مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے قتل بھی شامل تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لشکرکمانڈر کی ہلاکت سے ملی ٹینٹ تنظیم کو شدید دھچکا لگا ہے جبکہ یہ سیکورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے۔ لشکر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں ناکہ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

Share This Article