ملی ٹینٹوں کی سرگرمیاں ماضی سے کم: وزیر دفاع

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز ڈیسک

سرینگر// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میںملی ٹینٹوں کی سرگرمیاں کم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی کی خبروں کو مسترد کردیا۔سنگھ نے کہا کہ انتخاب کے بعد خطے میں ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں میں اضافہ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا، “لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے تین سے چار حملے رپورٹ ہوئے ہیں،” ۔سنگھ نے کانپور میں ایک پریس کے دوران کہا “ہم جموں و کشمیرمیں ملی ٹینٹ سرگرمیوں کی تعداد سے واقف ہیں، وہ ماضی کے مقابلے میں کم ہیں۔” انہوں نے کہاکہ سیکورٹی میں خرابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔

Share This Article