عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بربر شاہ، سرینگر سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی جان لے لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔