پرینکا اور راہل کااندرا گاندھی کو برسی پر خراج عقیدت

Mir Ajaz
1 Min Read

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ا۔انہوں نے کہا کہ پنڈت جی کی اندو، باپو کی پریہ درشنی، نڈر، بے خوف، انصاف پسند ہندوستان کی اندرا۔ دادی، ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے آپ کی قربانی ہم سب کو ہمیشہ عوامی خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔اس سے قبل گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سمادھی شکتی استھل پہنچے اور ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Share This Article