دیپاولی کے موقعہ پر ایل جی کی مبارکباد

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دیپاولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے “دیپاولی کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’دیپاولی کا تہوار صداقت کی فتح کی علامت ہے اور اندھیرے پر روشنی کی فتح، برائی پر اچھائی اور جہالت پر علم کی فتح کا جشن مناتا ہے۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب کی زندگیوں کو خوشیوں اور خوشحالی سے روشن کرنے کے لیے خود کو وقف کریں اور محبت، پیار اور بھائی چارے کی روشنی پھیلا دیں‘‘۔انکا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اس سال روشنیوں کا تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی کا آغاز کرے۔

Share This Article