رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں ڈینگی بخار سے بچائو کے سلسلہ میں حکام کی جانب سے ایک خصوصی فوگنگ مہم شروع کر دی گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ ڈینگو بخار نوشہرہ میں دستک نہ دے اس کے لئے مونسپل کمیٹی نوشہرہ کی طرف سے مچھروں کو مارنے کے لئے فوگنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگو بخار نوشہرہ مونسپل کمیٹی کی حدود کے اندر نہ پھیل پائے اس کے لئے قبل از وقت کمیٹی کی طرف سے تمام 13 وارڈوں میں مچھروں کو مارنے کے لئے فوگنگ مہم شروع کی گئی ہے۔ منگل کے روز دو وارڈو میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی طرف سے فوگنگ شروع کی گئی جو سبھی 13 واڈوں میں مکمل ہونے پر ختم کی جائے گی۔