پنچایتی انتخابی فہرست 2025

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کو پنچایتی انتخابی فہرست 2025 کے سلسلے میں نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کیا۔اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمشنر، بی آر شرما کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق، فارم PER-1 میں ڈرافٹ پنچایتی انتخابی فہرست کی اشاعت 11 نومبر(پیر)کو جاری کی جائے گی، دعووں اور اعتراضات کو شامل کرنے/حذف کرنے کی تاریخ11نومبر سے9دسمبر تک مقرر کی گئی ہیجبکہ پولنگ بوتھ کے مقامات پر16نومبر ،17نومبر ، 23اور 24نومبر ، 30اور یکم دسمبرکو خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ پنچایت الیکشن بوتھ آفیشلز یعنی ( VLW/MPWIGRS اسمبلی BLO کے ساتھ ان پولنگ بوتھ مقامات پر مطلوبہ فارم اور پنچایت رول کے ساتھ ووٹرز کی رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں گے۔اسی طرح دعوں اور اعتراضات کا نمٹارا23دسمبرکو ERO کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ حتمی پنچایت انتخابی فہرست 2024 کی اشاعت 06.01.2025 (پیر) کو کی جائے گی۔

Share This Article