عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کو سیکورٹی فورسز نے تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوگون پٹن علاقے میں پیر کی صبح قریب چھ بجے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولنس پر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے پوزیشن سنبھال کر اس کا جواب دیا اور دوپہر کے وقت تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی کاروائیاں جاری ہیں۔