عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ضلع جموں کے نگروٹا علاقے کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور سمیت تین موٹر سائیکل سواروں کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نگروٹا کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں دو پہیہ گاڑی کا ڈرائیور بھی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاشیں طبی قانونی کاروائیوں کے بعد ان کے اہل خانہ کو دی گئیں۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔