یو این آئی
جموں// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہر محاذ پر شاندار کام انجام دیا ہے۔ موصوف اے ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں ایک بائیک ریلی کو جھنڈی دکھانے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’قوم کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرنے والے پولیس جوانوں کی یاد میں آج بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو ہمارے لئے ایک اہم دن ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر پولیس ہر محاذ پر کام کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہمارے کئی جوان شہید ہوئے ہیں‘۔
مسٹر جین نے کہا: ’ہم شہید ہونے والے سبھی کنبوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی بہبودی کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جار ہے ہیں‘۔حالیہ حملوں کے بارے میں انہوں نے کہا:’اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں‘۔