جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر قصبہ میں جام کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور رات دیر دیر تک جام لگا رہتا ہے جس سے عام لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروںکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور غلط پارکنگ کی وجہ سے ہی جام لگتا ہے۔ لوگوں نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے ایپل کی ہے کہ جام کو ختم کرنے کیلئے کوئی بندوبست کیا جائے اور قصبہ میں غیر قانونی طریقہ سے گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار مبینہ طورپر جام جیسی صورتحال کیساتھ نمٹنے میں پوری طرح سے ناکام ہیں اور وہ اکثر یہ کہتے ہیں کہ ڈرائیور طبقہ ان کی ایک بھی نہیں سنتا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔