عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے شاہپور میں شام کے وقت ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کو شاہپور سیکٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں محمد حنیف ولد محمد اکبر ساکن کیاں شاہپور زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔