جاوید اقبال
مینڈھر//سلوا ہ تا پٹھانہ تیر نو کلو میڑ سڑک جو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت تعمیر ہورہی ہے میں مبینہ طورپر غیر معیاری مٹریل کے استعمال کا الزام عائد کیاجارہا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹھیکیدار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو سڑک کے ساتھ حفاظتی دیواریں بنائی جارہی ہیں اْن میں برائے نام سیمنٹ ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ جونیئر انجینئر پاس کھڑا ہو کر غیر معیاری کام کروا رہا ہے جسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مکینوں نے کہا کہ بڑی مشکلات کیساتھ پروجیکٹ کی منظور ی ملی تھی لیکن غیر معیاری کام کی وجہ سے لوگوں کی محنت ضائع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ملازمین اور آفیسران مبینہ طورپر ٹھیکیدار وں کیساتھ مل کر خراب کام کروا رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر کا معائینہ کروا کر غیر معیاری کام کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔