یو این آئی
بیروت//لبنان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں واقع ’رفیق حریری اسپتال کے نواح میں رات کے وقت اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے رات کے وقت بیروت پر فضائی حملے کیے جن میں جنہّ میں واقع رفیق حریری سرکاری ہسپتال کے گرد و نواح کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 19افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ اسپتال کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع ایک عمارت پر حملہ کیا تھا جہاں عین حملے کے وقت میزائل عمارت پر گرنے کے موقع کو ایک فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں عکس بند کرلیا۔ گزشتہ دنوں اسرائیل نے بیروت کے مضافات میں واقع کچھ عمارتوں میں رہنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقہ خالی کرنے کا کہا تھا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے اس خبر کے بعد ہی امریکی خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر بلال حسین کچھ دور درختوں کی اوٹ میں کھڑے تھے اور انہوں نے اپنے کیمرے کا رخ ان عمارتوں کی جانب کر رکھا تھا کہ اچانک اسرائیل طیاروں نے ایک عمارت پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز عمارت خالی کرنے کے لیے 40 منٹ کی وارننگ کے بعد بیروت کی اس عمارت پر حملہ کیا تھا: فوٹو/ ایسوسی ایٹ پریساسرائیلی حملے کے نتیجے میں عمارت چند ہی سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی مگر بلال حسین کے کیمروں نے سہی سالم عمارت کی طرف میزائل آنے ، عمارت کو میزائل لگنے ۔