حسین محتشم
پونچھ//اسمبلی میں حلف لینے کے بعد منگلوار کو ایم ایل اے پونچھ اعجاز احمد جان پونچھ واپس پہنچے تو ان کی پارٹی کے لیڈران کارکنان اور عام شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران شیر کشمیر پل پر ان کے حمایتی ڈھول لے کر ان کا استقبال کرنے کے لئے پہنچے اور پھر ایک جلوس کی صورت میں وہ مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ تک پہنچے۔راستے میں جگہ جگہ لوگوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔اپنی رہائش گاہ پر پہنچنے پر اعجاز جان نے ایک بڑے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی منشور کے تحت انتخابات کے دوران عوام سے جو جو وعدے کیے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پونچء میں اس بار ہوئے انتخابات کوئی معمولی انتخابات نہیں ہیں یہ ایک تاریخی جیت تھی جو ان کے حصے میں۔ آئی۔ انہوں نے کہا ان کی پارٹی نے 42 ہزار ووٹ حاصل کیے اور اس میں 21 ہزار لیڈ شامل ہے۔ انہوں نے پونچھ کی عوام کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کا اتنا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں حلف برداری کے بعد انہوں نے سب سے فیصلہ لیا کہ وہ پہلے اپنے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے جو مسائل جو پچھلے 10 سال سے پینڈنگ ہے ان کو پورا کرنے کے لیے وعدہ بند ہیں۔