Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

پیداوارکو بڑھاوادیں،سرسوں کی کاشت کریں | زمین کے بڑے رقبے کو خالی رکھنا سراسرنافہمی زراعت

Towseef
Last updated: October 22, 2024 10:49 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

سہیل بشیر کار، بارہمولہ

ہمارے کشمیر میں ایک المیہ ہے کہ یہاں کے کسان صرف سال بھر میں ایک ہی فصل یعنی دھان لگاتے ہیں ،اس کے بعد زمین کو خالی رکھتے ہیں جس کی وجہ کئی غلط فہمیاں ہیں۔ مثلاً یہ زمین کو کمزور کرتی ہے وغیرہ ، بہت بڑے رقبے پر پھیلے زمین کو خالی رکھنا بہرحال نہ ہی اخلاقی طورصحیح ہے اور نہ ہی ہماری معیشت کے لیے۔یہاں کی بڑی آبادی کا دارومدار زراعت پر ہے۔ ایسے میں ہماری مذہبی ذمہ داری بھی یہ بنتی ہے کہ ہم زمین کے پیداوار کو بڑھائیں، دین اس بات سے بندے کو روکتا ہے کہ وہ زمین خالی چھوڑے، بلکہ کاشت کاری اور شجر کاری میں سستی اور کاہلی کی ممانعت وارد ہوئی ہے۔اِن قامت الساعۃ وفی ید أحدکم فسیلۃ ، فاستطاع ألا تقوم حتی یغرسھا، فلیغرسھا، فلہ بذلک أجر۔’’ اگر قیامت قائم ہوجائے ، تمہارے ہاتھ میں کوئی پیڑ یا پوداہو، اگر تم اس پودے کو لگا سکتے ہو تو لگاؤ ، اس سے تم کو اجر وثواب ملے گا۔‘‘ (مسنداحمد: حدیث: ۱۲۵۱۲) ۔ کاشت کاری جہاں ہماری معیشت کو بہتر کر سکتی ہے وہیں اس سے ہماری آخرت بھی بہتر بن سکتا ہے۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص کوئی پودا لگائے، تو اللہ عزوجل اس پودے سے نمودار ہونے اور برآمد ہونے والے پھل کے برابر ثواب عنایت فرماتے ہیں‘‘۔ اور یہ بھی ارشاد گرامی ہے ۔’’جو شخص کوئی درخت لگائے ، ا سکی نگہداشت اور دیکھ بھال میں اہتمام کرے، اس کے پھل آنے تک اس کی نگرانی کرے ، اس درخت کو جو بھی پھل لگے گا، اللہ عزوجل اس کو ثواب عنایت فرمائیںگے ۔‘‘ (مسند احمد : ۱۳۳۹۱)۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیث مبارکہ میں فرماتے ہیں کہ شجرکاری کاعمل ترک نہ کرو، قیامت قائم ہونے سے پہلے اس درخت کے نتائج اور ثمرات ظاہر ہوسکتے ہیں، تو بھی اس کا انتظار کرے (المبادی الاقتصادیہ فی الاسلام: ۱۶) کاشت کاری کا عمل گناہوں کا کفارہ ہوجاتا ہے، فرماتے ہیں :’’جو شخص اپنے ہاتھ کی محنت سے بوجھل ہو کر شام کرے تو اللہ عزوجل اس کی مغفرت فرماتے ہیں۔‘‘( فتح الباری )۔مسلمان معاشرہ ہونے کے ناطے ہماری دوہری ذمہ داری ہے کہ ہم زمین کو خالی نہ رہنے دیں۔

ہمارے کشمیر میں سرسوں کے تیل کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا، مگر میعاری سرسوں کا تیل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ اب جو بھی تیل سرسوں کے تیل کے نام پر بکتا ہے، اس کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے آسمان کو چھو رہی ہے۔ ایسے میں ضرورت ہے ہم دھان کی کٹائی کے بعد ربیع کے موسم میں زمین میں سرسوں کا کاشت کاری فورا ًشروع کریں ۔ سرسوں یا سروں (سائنسی نام: براسیکا کمپیسٹرس)ایک زرعی طور پر اُگائے جانے والے پودے کا نام ہے۔ اس کے پھول چھوٹے اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ پودے کی لمبائی تقریباً چھ فٹ ہوتی ہے اور اس میں چار پتیوں والے پیلے رنگ کے پھولوں کے گچھے لگتے ہیں۔ بیجوں کی پھلی یا ڈوڈا ایک انچ لمبا ہوتا ہے۔ پودے کا وطن ایشیا ہے اور یہ سیاہ رائی بھی کہلاتا ہے۔ اس سے ملتا جلتا پودا یورپ میں سفید رائی کہلاتا ہے۔موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ پھول بہت خوبصورت ہوتے ہیں، ان پھولوں سے ماحول خوشگوار ہوتا ہے ۔ان پھولوں کے اندر بیج بنتے ہیں، ان بیجوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔ سرسوں کے تیل کے بہت سے فوائد ہیں۔ سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین اور اومیگا 3 شامل ہیں۔سرسوں کا تیل اعصاب، ہڈی اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ تیل وزن کم کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس میں کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں۔سرسوں کا تیل نزلہ اور انفلوئنزا کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، سرسوں کے تیل اور کافورکے تیل کےابالتے ہوئے بخارات سے بھاپ لی جائے تو سانس کی بیماری بہتر ہوتی ہےاور سینے میں بلغم کے جمع ہونے کو روکنے میں مدد کرتاہے۔ سرسوں کے تیل میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ڈاکٹر سنتھیا الہاج کا کہنا ہے کہ ’سرسوں کے تیل کا شمار ان تیلوں میں ہوتا ہے جس میں مونوسچوریٹڈ چربی ہوتی ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یوں انسان قلبی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
یہ فصل اُگانے کے لیے کم محنت درکار ہوتی ہے، اکتوبر اس کی کاشت کے لئے سب سے موزوں وقت ہے۔ سرسوں کے بیچ کاآدھا کلو ایک کنال زمین کے لیے کافی ہے، زمین کو اچھے سے تیار کیجئے، اگر دھان کی فصل تیار ہوئی ہو تو اس دھان کی فصل کاٹنے کے بعد زمین کو تیار کیجئے ۔اس سے زمین میں اگر کوئی بیماری ہو تو وہ دور ہوگی، زمین تیار کرنے کے بعد ایک کنال زمین میں تین کلو gypsum ڈالیے، ساتھ ہی یوریاڈھائی کلو، ڈی اے پی پونے تین کلو ،ایم او پی ایک کلو سو گرام ،زنگ سلفیٹ ایک کلو، بیچ ڈالنے سے پہلے زمین میں ڈالیے، بیچ ڈالتے وقت یہ خیال رکھے کہ مٹی میں نمی ہونی چاہیے ۔ چونکہ سرسوں کا بیچ چھوٹا ہوتا ہے، لہٰذا بیچ زیادہ گہرا نہ ڈالیے۔اس بات کی احتیاط کی جائے کہ بیج نہ ہی سطح زمین پر رہے اورنہ ہی زیادہ گہراجائے۔ بیج کی گہرائی ایک انچ سے ڈیڑھ انچ تک ہو، اگر ضرورت پڑے تو مارچ میں صرف یوریا ڈھائی کلو ایک کنال کے حساب سے دیجئے۔ سرسوں کے کاشت کا بہت سے فائدے ہیں، اس کے لیے آپ کو بہت محنت نہیں کرنی ہے، ویسے بھی دھان کی زمین بیکار رہتی ہے۔سرسوں کی کاشت کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے pollination میں اضافہ ہوتا ہے،شہد کی مکھیوں کے لیے سرسوں کے پھول بہت ضروری ہے،یہ زمین کی خوبصورتی بڑھا دیتی ہے۔ سرسوں کی کاشت کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ دھان کی فصل لگانے سے پہلے تیار ہوتی ہے ،اس کے برعکس ربیع میں لگائی جانے والی دوسری فصلیں اس وقت تیار نہیں ہو تی ہیں۔ایک غلط فہمی جو کاشتکارطبقہ میں ہے وہ یہ ہے کہ اس سے زمین کمزور ہوتی ہے، ایسا بالکل نہیں ہے اگر کاشت کار کھاد کا مناسب استعمال کریں تو زمین کی کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

جب فصل کا رنگ زرد ہوجائے، 30 سے 40 فی فیصد پھلیاں بھورے رنگ کی ہوجائیں اور دانے نیم سرخی مائل ہوجائیں تو فصل کو فوراً کاٹ لینا چاہیے ۔اس کے بعد چار پانچ روز تک دھوپ میں خشک کرکے بیلوں کا بیج نکا ل لینے چاہیں ۔آئندہ سا ل کے لئے بیج محفوظ رکھنے کے صورت میں اسے دوائی لگا کر خشک گودام میں ذخیرہ چاہیے ۔سرسوں کی کھلی جانوروں کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہ کھلی بہت ہی مفید ہوتی ہے چونکہ بازار میں جو جانوروں کا خوراک دستیاب ہے، اس کے بجائے یہ کھلی زیادہ نیچرل ہے۔ لہٰذا تاخیر مت کیجیے، جلد از جلد زمین تیار کیجئے اور سرسوں کی کاشت کرکے قوم کی خدمت کیجئے ۔
(واٹس اَپ رابطہ۔ 9906653927)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

مضامین

ایمان، دل کی زمین پر اُگنے والی مقدس فصل ہے روشنی

July 17, 2025
مضامین

انسان کی بے ثباتی اور اس کی غفلت فہم و فراست

July 17, 2025
مضامین

حسد کا جذبہ زندگی تباہ کردیتا ہے فکر وفہم

July 17, 2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورِ حاضر میں انسان کی حُرمت دیدو شنید

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?