عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی//ڈپٹی کمشنر ریاسی، ویشیش مہاجن نے منگل کو ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں راشٹریہ میڈیمک شکشا ابھیان (آر ایم ایس اے) اور سرو شکشا ابھیان (ایس ایس اے) کے تحت تعمیر شدہ متروک اور نامکمل اسکول عمارتوں کی حالت کا جائزہ لیا۔میٹنگ، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ایگز یکٹو انجینئرزنے شرکت کی، 38 منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ضلع بھر میں رکے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو حل کرنے کے لئے قابل عمل حل وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی۔جائزہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اگر کوئی رکاوٹیں ہیں تو ان کو دور کر کے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ عمارتوں کو شفٹ کرکے، ان کو اکٹھا کرکے ان کا موثر استعمال کریں، خاص طور پر اسکولوں کو ایک دوسرے کے قریب کریں۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ کوششیں تیز کریں اور ہدایت کی کہ اگر کوئی استاد چھٹی لئے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے زونل ایجوکیشن افسران کو بھی خود کلاس لینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان اہم منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایک مقررہ مدت میں تفصیلی ایکشن پلان پیش کریں۔