Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! گگن گیر حملہ اندوہناک

Towseef
Last updated: October 22, 2024 10:39 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SRINAGAR, OCT 21 (UNI):- Security personnel at Gagangir near Sonamarg where 7 persons were killed in a militant attack of a tunnel project on Sunday evening at Ganderbal district keeping guard on Monday.UNI PHOTO-37U
SHARE

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع صحت افزاء مقام سونہ مرگ کو ہمہ موسمی بنانے کی خاطر سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر گگن گیر کے مقام پر بنائی گئی زیڈ موڑ ٹنل کے تعمیراتی کارکنوںپر اتوار کی شام ہوا خونین حملہ نہ صرف اندوہناک ہے بلکہ قابل مذمت ہے اور مہذب سماج میں اس طرح کے حملوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔گگن گیر حملہ ،جس میں کنسٹریکشن کمپنی سے منسلک ایک مقامی ڈاکٹر اور 6تعمیراتی کارکنوںکی قیمتیں جانیں تلف ہوئیں،اپنے آپ میں یہ یاد دہانی ہے کہ ہم بھلے ہی نارملسی کے دعوے کریں لیکن جموںوکشمیر میںحالات معمول سے ابھی بھی کوسوں دورہیںکیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو گگن گیر میں یوں سر شام نہتے مزدوروں پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے اُنہیںیوں ابدی نیند نہیں سلادیا جاتا۔یہ مزدور جموںوکشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوںسے یہاں انتہائی مشکل ترین حالات میں محض اس لئے کام کررہے تھے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں ورنہ آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو محض شوق کیلئے ایسی جگہوں پر کام کرے گا۔

ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس بربریت کے نتیجہ میں جن لوگوںکی جانیں چلی گئی ہیں،وہ بھی اپنے گھروںکے چراغ تھے اور اُن کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ سینکڑوں میل دور یہاں کام کرکے اپنے اہل خانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندو بست کررہے تھے ۔دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں ہے جو اس طرح کے اندوہناک حملوںکی اجازت دیتا ہو۔نہتے شہریوںپر رات کی تاریکی میں حملہ کرنا کوئی بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی بدترین مثال ہے اور ایسے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے ،کم ہے ۔نادیگام بڈگام کے ڈاکٹر شاہنواز سے لیکر تالاب جموںکے ششی ابرول اور بہار و مدھیہ پردیش کے دیگر مزدوروں تک سب کی ایک ہی کہانی ہے کہ یہ سارے لوگ اپنے گھروں اور اپنے پیاروں سے بہت دور صرف اس لئے ان بیابانوں میں اپنے ایامِ شب و روز گزار رہے تھے تاکہ یہاں دن رات محنت مزدوری کرکے وہ اپنے اہل خانہ کا سہار بن سکیں۔یہ سارے مہلوکین اپنے کنبوںکے واحد کمائو تھے جو اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ مجبوری نے اُنہیں ان پہاڑوں پر لایا تھا اور یہی مجبوری کبھی اُن کی موت کا سبب بنے گی ،اُنہوںنے کبھی سوچا بھی نہیںہوتا۔

دین ِ اسلام ،جس کے ہم ماننے والے ہیں ،امن کا مذہب کہلاتا ہے جس میں پوری عالم انسانیت کیلئے آفیت ہے ۔قر آن کا واضح پیغام ہے کہ جس نے ایک انسان کوبے گناہ قتل کیا ،گویا اُس نے ساری انسانیت کا قتل کیا اور جس نے ایک انسانی جان بچائی ،گویااُس نے ساری انسانیت بچائی ۔پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے پاس زندگی گزارنے کا ایک کامل نمونہ ہے اور اُس میں ہمیں کہیں ایسی بربریت کا شائبہ تک نہیں ملے گا۔اس کے باوجود ہماری سوسائٹی میں اس طرح بے گناہوںکا خون بہایاجائے تواس کی قطعا ً کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ یہ دین ِ اسلام کو بدنام کرنے کا ایک مذموم فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے ،کم ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ گگن گیر حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ نہیں ہے بلکہ یہاں ماضی میں بھی اس طرح کے سانحات ہوئے ہیں تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ کب تک ہم ایسے گھنائونے حملوں کو یوں ہی جانے دیں گے اور ان کی مذمت کرنے میں اپنے لبوں کو حرکت تک نہیںدیں گے۔وقت آچکا ہے جب ہمیں خاموشی کا لبادہ اتار کرغلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کی جرأت پیدا کرنی چاہئے ورنہ اس طرح کے سانحات یہاں ہوتے رہیں گے اور پھر وہ وقت آئے گاجب ایسے سانحات معمول بن جائیں گے اور اُنہیں غلط تصور نہیں کیاجائے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھنائونے اور انسانیت سوز حملوں کو بہ آواز بلند رد کیاجائے اور یہ واضح پیغام دیاجائے کہ کشمیری معاشرہ کسی بھی طرح اس طرح کے حملوں کو جسٹیفائی نہیں کرتا ہے۔اس کے علاوہ اب حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس حملہ کے متاثرین مکمل باز آبادکاری یقینی بنائے اور مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?