عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں زمین کے استعمال کی تبدیلی (سی ایل یو) سے متعلق اجازتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک جامع جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے درخواست دہندگان کے حق میں جاری ہونے والے این او سیز اور آج تک موصول ہونے والی درخواستوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کی جانب سے ان کی رپورٹنگ اور فالو اپ کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔41 مقدمات بحث کے لئے پیش کئے گئے۔ پالیسیوں کے مختلف پہلوؤں پر مکمل غور و خوض کے بعد کمیٹی کی جانب سے 05 کیسز کو موخر اور 12 کو مسترد کر دیا گیا۔میٹنگ کے دوران ڈی سی نے متعلقہ ممبران کو ہدایت کی کہ کاغذات کی درست تصدیق کے بعد درخواست گزاروں کو بروقت این او سی کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سی ایل ایو کیسز پر غور کرتے ہوئے رہنما اصولوں اور پالیسیوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔