عارف بلوچ
اننت ناگ //ڈی پی ایس ڈورو کے اہتمام سال 2023-2024 کے دوران نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں منفرد کارگردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے کی۔اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم ذہین طلاب کی والدین کے ہمراہ حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مومینٹو سے نوازا گیا۔تقریب کے موقع پر مختلف کلچرل پروگرام سے حاضرین محضوظ ہوئے اور وہ تالیاں بجا کر بچوں کو داد دینے سے پیچھے نہیں رہے۔سکول پرنسپل محمد سمیع کا کہنا تھا کہ اسکول ہر سال اس طرح کے پروگرام منعقد کر رہا ہیں تاکہ اس سے دیگر بچوں میں بھی تعلیم کی طرف مزید دلچسپی بڑھے۔انہوں نے کہا کہ امسال تعلیمی شعبہ میں مختلف کلاسز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کو 100فیصد فیس واپس کیا جائے گا جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے طلاب کو فیس میں 50 فیصد رعایت ہوگی، جس کا مقصد پسماندہ طلاب میں تعلیم کے تیئں دلچسپی کو مزید بڑھانا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اسکول منیجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی کارگردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ذہین طلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ دیگر طلاب بھی اپنی تعلیمی سفر میں مزید نکھار لائیں گے۔تقریب میں زونل ایجوکیشن آفیسر ڈورو کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی اہم شخصیات موجود رہے۔