ہریانہ جیت استحکام کا پیغام | دنیا مستقبل کے حل کیلئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے: مودی

Towseef
2 Min Read

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو استحکام، تسلسل اور حل کو آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کی مسلسل تیسری جیت ہندوستان میں استحکام کا پیغام ہے ۔ مودی نے کہا کہ حالیہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلسل دوسری کامیابی سے استحکام کے اس پیغام کو مزید تقویت ملی ہے ۔وہ دارالحکومت میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے گزشتہ 10برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے آج دنیا مستقبل کے حل کیلئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے ہر پروگرام کے مرکز میں ملک کے عوام کی ترقی کے ساتھ ساتھ تسلسل (صحت مند اور پائیدار ترقی)کا مقصد واضح طور پررکھا گیا ہے۔اس سیشن میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ چھ دہائیوں میں پہلی بار، ملک کے عوام نے مسلسل تیسری بار کسی حکومت کو اپنا مینڈیٹ دیا ہے، یہ استحکام کا پیغام ہے۔ یہاں تک کہ ہریانہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھی ہندوستانی عوام نے استحکام کے اس احساس کو مضبوط کیا ہے۔

Share This Article