عظمیٰ ویب ڈیسک
نوشہرہ// ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں پیر کو سرحدی سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار سروس رائفل غلطی سے چلنے سے ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج ناکہ ڈیوٹی کے دوران بی ایس ایف کے ایک کانسٹبل کی رائفل غلطی سے چل گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت ستیہ نارائن سوامی کے طور پر کی گئی ہے، اُس کی لاش مناسب طبی قانونی کارروائیوں کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔