عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعہ کو انسانیت سوز اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X کو لے کر انہوں نے لکھا، “سونمرگ علاقے کے گگن گیر میں غیر مقامی مزدوروں پر ایک بزدلانہ حملےکی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ یہ لوگ( مزدور) علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔عمر نے مزید لکھا’’ اس ملی ٹینٹ حملے میں5 ہلاک اور 2-3 مزید زخمی ہوئے ہیں، میں نہتے بے گناہ لوگوں پر ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کے پیاروں سے تعزیت کرتا ہوں۔یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں ایک غیر مقامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملنے کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔