عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سرینگر //ریلوے پروٹیکشن فورس نے 20 اکتوبر 2024 کو ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، منوج یادو 26 اراکین کی ایک ٹیم کی قیادت کریں گے جو ریلوے نیٹ ورک پر بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششیں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے ہاف میراتھن دوڑائیں گے۔فورس کی شرکت کا بنیادی مقصد بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا اور شہریوں سے اس لعنت کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کی اپیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمارا مشن ٹرینوں پر بچوں کی اسمگلنگ کو روکیں” کے نعرے کے تحت آر پی ایف کا مقصد بچوں کو استحصال اور بدسلوکی سے بچانے کے لیے اجتماعی کارروائی کی عجلت اور ضرورت پر زور دینا ہے‘‘۔آر پی ایف عوام سے اس اہم اقدام کی حمایت کرنے اور بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف فعال موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔