آرینز نرسنگ کے طلبا کی شاندار کارکردگی

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز ڈیسک

چندی گڑھ//آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ راجپورہ چندی گڑھ کے طلبا نے بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز فرید کوٹ کے تحت آرینز کے ذریعہ منعقدہ 5ویں سمسٹر کے امتحانات میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر ایک بار پھر نام روشن کیا۔بی ایس سی نرسنگ میں امان افضل نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 74.5فیصد نمبرات حاصل کیے جبکہ وشواجیت نے 71.8فیصدحاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اندو نے آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں 5ویں سمسٹر کے امتحانات میں 70.9فیصد حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس پرنسپل AIN کملیش رانی نے طلبا کو اپنی محنت، کوششوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا اور کالج کے اس طرح کے نتائج باقاعدگی سے کالج کو طلبا کے درمیان پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک بنا دیتے ہیں۔

Share This Article