سرنکوٹ میں ہینڈ گرینیڈ بر آمد

Mir Ajaz
1 Min Read

عشرت حسین بٹ

سرنکوٹ//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ایک مقامی شخص کو دو دستی بموں کے ساتھ گرفتار کیا۔اس بازیابی کے بعد ایک اعلی سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور گرفتار شخص کے آگے اور پیچھے روابط قائم کرنے کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم کی شناخت عبدالعزیز ولد عبدالرحمان ساکن ہری سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اطلاع ملنے پر ناکہ لگایا اور شناخت شدہ شخص کو پولیس سٹیشن سرنکوٹ کے حدود میں ڈنڈک ناکہ پر روک لیا۔اس کی تلاشی کے دوران دو دستی بم برآمد ہوئے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اسے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ مختلف ٹیمیں ملزموں کے آگے اور پیچھے روابط قائم کرنے کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم اپر گرائونڈ ورکرہے جو کسی تنظیم سے رابطے میں تھا۔

Share This Article