محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر مسافروں و عام لوگوں کیلئے سرکاری بیت الخلاء تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مسافروں کو کیلئے کوٹرنکہ بس سٹینڈ کو کوئی سہولیت دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے مسافر کھلے عام رفع حاجت کیلئے مجبور ہیں ۔مسافروں نے بتایا کہ وہ مجبوری میں کھلے عام رفع حاجت کیلئے جانے پر مجبور ہیں تاہم اس دوران خواتین اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عام لوگوں نے بتایا کہ کھلے عام رفع حاجت کی وجہ سے بیماریوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے کئی ایک سکیمیں شروع کی گئی ہیں لیکن کئی ایک جگہیں ایسی آج بھی موجود ہیں جہاں پر صفائی ستھرائی کا بنیادی جز ہی قائم نہیں کیاجاسکا ہے جس کی وجہ سے جہاں عام لوگوں شدید مشکلات کا شکار ہیں وہائیں پسماندگی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے بیداری پروگراموں کے نام پر خرچ کئے جا چکے ہیں لیکن مصروف قصبوں میں بھی بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں ۔حالانکہ کوٹرنکہ میں 2بیت الخلاء کمپلیکس دو برس قبل تعمیر کئے گئے تھے جن میں ایک بلاک دفتر کے قریب اور دوسرا تحصیل دفتر کے قریب تعمیر ہے لیکن آج تک اس کو عام لوگوں کیلئے کھولا نہیں گیا ہے ۔اس ضمن میں اے ڈی ڈی سی کوٹرنکہ نے یقینی دلاتے ہوئے کہاکہ دونوں کمپلیکس عوام کیلئے کھولنے کیلئے کوششیں کی جائیںگی ۔