سرینگر/یو این آئی/پولیس نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹرمیں منعقدہ حلف برادری تقریب کے دوران قومی ترانہ گاتے وقت ایک فرد کے کھڑے نہ ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔سرینگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ بی این ایس کے سیکشن 173(3)کے تحت کارروائی عمل میں لا کر ایس پی رینک کے ایک آفیسر کی سربراہی میں ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس بیان کے مطابق قانونی کارروائی کے لئے الیکٹرانک شواہد(سی سی ٹی وی فوٹیج)کا جائزہ لیا جارہا ہے۔