عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو لیجنڈز لیگ کرکٹ-2024 کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی۔ یہ فائنل مقابلہ بدھ کو بخشی سٹیڈیم سرینگر میں کھیلا گیا۔
ان ٹیموں میں سابق بین الاقوامی کرکٹرز شامل تھے جن میں یوسف پٹھان، شاہباز ندیم، ایلٹن چیگمبورا، ہیملٹن مساکادزا، نکھل چوپڑا اور دیگر ٹیم کے ارکان، مالکان اور عہدیدارن شامل تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس تاریخی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی، لگن اور جذبے کے لئے ان لیجنڈری کرکٹرز کو مبارکباد دی۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل مقابلہ سدرن سپر سٹارز اور کنارک سوریا اُوڈیشہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سدرن سپر سٹارز نے سپر اوور میں فتح حاصل کی۔