عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کے تحت آنے والے ڈیمانڈ-51 کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فنڈز محکمہ پولیس، جیل خانہ جات، فائر اور ایمرجنسی سروسز، اور فرانزک سائنس لیبارٹری جیسے اہم شعبوں کو مختص کیے جائیں گے۔ جاری کردہ فنڈز کل باقی بجٹ کا 50 فیصد ہوں گے، جو بنیادی آپریشنل اخراجات جیسے تربیت، دفتر کے اخراجات اور آلات وغیرہ کو پورا کریں گے۔
تمام محکموں کے سربراہان کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں تاکہ شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنایا جا سکے۔