سرینگر// وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے بعد عمر عبداللہ کی سربراہی میں کل ہی انتظامی سیکریٹریوں کی ایک اہم میٹنگ طے کی گئی ہے۔15 اکتوبر 2024 کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی)کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، میٹنگ 16 اکتوبر 2024 (بدھ)کی سہ پہر 3:00 بجے میٹنگ ہال میں ہو گی، جو سول سیکرٹریٹ کی تیسری منزل پر واقع ہے۔یہ عام پروٹوکول کے تحت میٹنگ ہوتی ہے جب بھی کوئی وزیر اعلیٰ عہدہ سنبھالتا ہے۔