عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ماسکو//روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے زاپوریا علاقے میں لیوادنویا بستی پر قبضہ کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی فوج یوکرین کے محاذ پر پیش قدمی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ یوکرین کے دونیٹسک، لوہانسک، زاپوریا اور خیرسون علاقوں کو روسی صدر کی جانب سے 30 ستمبر 2022 ء کو دستخط کیے گئے فرمان کے ذریعے غیر قانونی طور پر ضم کر لیا گیا تھا۔اس دوران روس کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی رات بیلگورود، کرسک اور تولا علاقوں میں یوکرین کے تین ڈرون تباہ کئے ۔روسی وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق‘‘گزشتہ رات، کیف حکومت کی طرف سے روسی فیڈریشن کی سرزمین پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، جس کے دوران یوکرین کے تین فکسڈ ونگ ڈرونز کو بیلگورود، کرسک اور تولا کے علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا گیا۔ادھر یوکرین میں اس موسم سرما میں روزانہ 20 گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی ہو سکتی ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کٹوتی ے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں جہاں توانائی کے نظام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اکثر ایک ہی نظام کے ذریعے گرم پانی اور بجلی کی فراہمی کنٹرول ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشینکو نے جون میں کہا تھا کہ یوکرین اپنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا نصف کھو چکا ہے ۔