یو این آئی
غزہ //غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی افواج نے حماس کے خلاف کارروائی کے لیے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہوئے کارروائی میں مزید 40 فلسطینیوں کوہلاک کردیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جبالیہ میں الفلوجہ کے قریب اسرائیلی حلموں سے کم از کم 11 افراد شہید ہوئے، دوسری جانب جنوب میں مشرقی خان یونس میں بنی سْہیلہ میں اسرائیلی میزائل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔کل صبح غزہ شہر کے مضافاتی علاقے سبرا میں اسرائیلی فضائی حملوں سے تین گھر تباہ ہو گئے، مقامی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ 12 دیگر افراد کی تلاش جاری ہے جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ حملے کے وقت گھروں میں ہی موجود تھے۔وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔جبالیہ 10 دن سے اسرائیلی جارحیت کا مرکز بنا ہوا ہے، اسرائیل فوج اب شمال کے ان علاقوں میں واپس آ رہی ہے جہاں انہوں نے سال بھر سے جاری اس جنگ کے ابتدائی ایام میں بمباری کی تھی۔اس آپریشن نے فلسطینیوں اور اقوام متحدہ کے اداروں میں تشویش پیدا کر دی ہے جن کا ماننا ہے کہ اسرائیل شمال کے علاقوں میں رہنے والوں کا صفایا کرنا چاہتا ہے تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی غزہ کو غزہ کی پٹی کے باقی حصوں سے مکمل طور پر الگ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں جاری مظالم کے علاوہ خاندانوں کو خوف، اپنے پیاروں سے جدائی اور تھکاوٹ کا سامنا ہے، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کو مزید خطرات کا سامنا کیے بغیر محفوظ مقام پر باا?سانی منتقل کیا جائے۔غزہ میں ہلال احمر کے ذیلی وفد کے سربراہ ایڈریان زمرمین نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ بیماروں اور معذوروں سمیت متعدد افراد ملک نہیں چھوڑ سکتے اور وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت محفوظ ہیں، لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے اور بے گھر ہونے والے ہر شخص کو محفوظ طریقے سے گھر لوٹنے کا حق حاصل ہے۔
غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی، نوبیل انعام جیتنے کے بعد جاپان کے میماکی روپڑے
عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ٹوکیو// جاپان کے نوبیل امن انعام یافتہ توشییوکی میماکی نے کہا ہے کہ غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی۔جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے معروف توشییوکی میماکی نے نوبیل انعام اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ غزہ و اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے یہ ایوارڈ میں نے جیتا۔