عظمیٰ نیوزسروس
جموں//فیلڈ فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا پہلا جائزہ لینے کے لیے، جنرل آفیسر ان کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔اکھنور سیکٹر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول کا نقطہ آغاز ہے کیونکہ ایل او سی جموں کے اکھنور سب ڈویژن سے پونچھ کے سوجیان تک پھیلی ہوئی ہے جبکہ جموں صوبے کا باقی علاقہ بین الاقوامی سرحدہے۔منگل کو جی او سی وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے اکھنور سیکٹر کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوج نے کہا کہ افسر نے سخت اور مرکوز تربیت کے لیے تمام رینک کی تعریف کی۔اس کے علاوہ، فیلڈ افسران خاص طور پر کمانڈنگ آفیسرزنے جی او سی وائٹ نائٹ کور کو ایل او سی پر سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔