اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کے نیرو نالہ بھدرواہ میں ایک طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کاستی گڑھ کے طلباء بھدرواہ کی سیر پر گئے ہوئے تھے جس دوران ٹھنٹھہرا کے مقام پر وہ نہانے گئے جہاں پر زاہد منظور( 16)ولد منظور احمد ساکنہ کاستی گڑھ نالہ میں غرقاب ہوا اور کچھ ہی دوری پر اس کی لاش برآمد ہوہے۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔
طالب علم کی لاش کو نالہ سے نکال کر بھدرواہ ہسپتال منتقل کیا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔