عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// منگل کے روز وقف بل پر جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ سے کئی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ایک بی جے پی رکن کی جانب سے مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔
اپوزیشن کے اراکین، جن میں کلیان بینرجی، گورو گوگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت شامل تھے، وزارت اقلیتی امور کے نمائندوں کی طرف سے بل پر پیش کردہ رپورٹ کے دوران میٹنگ سے احتجاجاً باہر چلے گئے۔
ایک گھنٹے کے بعد اپوزیشن اراکین دوبارہ میٹنگ میں شامل ہوگئے، تاہم بی جے پی کے اراکین نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اراکین کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کے ساتھ بدتمیزی کر رہے تھے۔
یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب اپوزیشن اراکین اختلافات کے باعث میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے ہیں۔