اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں اتوار کی صبح زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ کئی رہائشی و غیر رہائشی مکانات میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح 6:14 پر زلزلہ کے یکے بعد دیگرے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.3ریکٹر سکیل تھی اور اس کا مرکز ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ سے چار کلومیٹر دور مشرق کی طرف تھا۔اس جھٹکے کے فوراً بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ایس ڈی ایم گندوہ ارون کمار بڈیال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے سے کوئی جانی نقصان نہیں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں سال 2013سے زلزلہ کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اس خطہ میں سینکڑوں جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور کئی رہائشی و غیر رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔