عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے اراکین قانون سازیہ کی میٹنگ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس انتخاب کی نگرانی کرنے کیلئے سینئر لیڈر ترون چگ اور مرکزی وزیرپرہلاد جوشی کو مرکزی مبصر مقرر کیا گیاہے۔یہ تقرریاں بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ نے کی ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لیے ایم ایل اے کی میٹنگ ہونے والی ہے اورسنیل شرما، دیویندر رانا فرنٹ رنر ہیں۔ بی جے پی اپنی قانون ساز پارٹی کا اجلاس اگلے ہفتے منعقد کرے گی جس میں ان کی مقننہ پارٹی لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا، جو ایوان میں قائد حزب اختلاف بھی ہوں گے۔ سنیل کمار شرما (ایم ایل اے پاڈر ناگسینی)اور دیویندر رانا (ایم ایل اے نگروٹہ)عہدہ کے لیے سب سے آگے ہیں۔