Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

راجوری اور پونچھ کے مختلف مقامات پر ’دسہرہ‘ تہوار جوش وخروش اور مذہبی رواداری کیساتھ منایا گیا

Towseef
Last updated: October 12, 2024 10:23 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری +پونچھ //دسہرہ، برائی پر سچائی کا تہوار، راجوری اور پونچھ اضلاع میں مذہبی اور ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔راجوری میں مرکزی تقریب راجوری قصبہ میں منعقد کی گئی جس میں قصبہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ابتدائی طور پر، ایک رام نومی جلوس مرکزی شہر میں نکالا گیا جو سناتن دھرم سبھا سے شروع ہوا اور دسہرہ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوا جہاں راون، کمبھکرن اور میگھناتھ کے پتلے لگائے گئے جنہیں بعد میں نذر آتش کر دیا گیا۔دسہرہ منانے کے لئے اسی طرح کے پروگرام راجوری ضلع کے دیگر علاقوں میں منعقد کئے گئے جن میں نوشہرہ، سندربنی، کالاکوٹ شامل ہیں۔نوشہرہ سب ڈویژن میں اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سنتام دھرم سبھا کے اراکین علاقہ معززین کیساتھ ساتھ سیول اور پولیس انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی ۔پونچھ میں ہندو مذہب کا تہوار دسہرہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ دس روز تک چلنے والے تہوار 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔ تہوار کے آخری روز پورے ملک کی طرح جموں کشمیر کے سرحدی پونچھ میں بھی جشن منایا گیا اور بدی پر نیکی کی فتح کو یاد کیا گیا۔بتا دیں کہ ہندو مذہب میں لنکا کے راجا راون نے رام کی اہلیہ سیتا کے حسن پر فریفتہ ہوکر انہیں اغوا کرلیا تھا۔ رام نے سیتا کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر راون نے انکار کردیا۔بعد ازاں رام کو مجبوراً راون کے خلاف جنگ کرنا پڑی جو دس روز تک جاری رہی۔دسویں روز رام نے راون کا قتل کردیا۔ اس تہوار کو وجے دشمی یعنی دس روز میں ہونے والی فتح بھی کہا جاتا ہے۔ہندوں کے مطابق راون کے دس سر تھے اور انہیں امر ہونے کا آشیرباد ملا ہوا تھا لیکن رام کے ہاتھوں ان کی ہلاکت ہوئی اور اس واقعے کو برائی پر اچھائی کی جیت کہا جاتا ہے۔اس تہوار کے دوران پونچھ کے گیتا بھون میں مسلسل نو راتوں تک رام لیلا کھیلی گئی جس میں اس جنگ کو ڈرامے کی شکل میں دہرایا گیا۔ آخری روز گیتا بھون پونچھ سے ایک شوبا یاترا برامد ہوئی جس میں رام کی علامتی فوج (رام جی کی سینا) بھی شامل ہوئی۔یہ شوبایاترا سپورٹ اسٹیڈیم پونچھ میں جہاں رام اور راون کی افواج میں آمنے سامنیکی علامتی جنگ کے بعد راون رام کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔اس موقع پر راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل ترین پتلے جن میں پٹاخے نصب کئے گئے تھے۔ جب علامتی جنگ ختم ہوئی تو سورج غروب ہونے کے وقت ان پتلوں کو نذر آتش کیا گیا۔ نذر آتش کیے جانے کے منظر کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے کے لئے پہلے سے ہی وہاں جمع تھے۔اس تہوار کو ‘نوراتری’ یعنی ‘نو راتیں’ بھی کہا جاتا ہے۔ ان دنوں میں بہت سے ہندو برت یعنی روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ صرف پھل کھاتے اور پانی پیتے ہیں، اناج نہیں کھاتے۔ پھر دسویں روز وہ اپنا برت توڑتے ہیں۔ یہ تہوار ہندو مذہب کے ایک دوسرے تہورا دیوالی کا پیش خیمہ ہے۔ اس کے 20 روز بعد دیوالی منائی جائے گی۔ سرحدی ضلع پونچھ میں اس تہوار کے دوران بھی عوامی بھائی چارہ دیکھنے کو ملا۔مینڈھر میں دسہرے کا تہوار جوش و خروش سے منایاگیا۔ہر سال کی طرح امسال بھی دسہرے کے موقعہ پر سخت سیکورٹی انتظامات کی موجودگی میں مینڈھر بازار سے ایک جلوس برآمد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور مذہبی روایت کے مطابق جلوس مینڈھر قصبہ سے ہوتا ہوا واپس ہنوں مان مندر پانچا۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہندو اور مسلمانوں نے شرکت کی اور بھائی چارے و مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔اِس موقعہ پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں جنہوں نے جلوس نکالنے میں ایم رول ادا کیا اْن میں بلرام شرما ،دیویندر کمار ٹنڈن ،وینود دتہ ،رہی کپور اور ستیش ساسن کا ایم رول رہا بعد میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ماجودگی میں راون کا پتلا جلایا گیا اور اس تقریب میں بھی سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔اِس موقعہ پر پولیس و سیول انتظامیہ کے علاوہ پی ڈی پی لیڈر سردار وسیم احمد خان ،ایڈوکیٹ سرفراز چودھری کے علاوہ کئی سیول لوگ موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج

July 1, 2025
پیر پنچال

راجوری ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا گروہ پسپا، نقدی و حساس مواد برآمد

June 30, 2025
پیر پنچال

اڑی-سڑوتی سڑک کی خستہ حالی پر ٹرانسپورٹ یونین مینڈھرکااحتجاج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف شدید نعرے بازی، گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی

June 30, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں شہدا ئےکربلا کی یاد میں عطیۂ خون کیمپ کا اہتمام

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?