یواین آئی
نئی دہلی// عالمی بینک نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو 7.0 فیصد اور اگلے مالی سال میں اس کے 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا لیبر فورس میں خواتین کی شراکت بڑھاکر نیزعالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھ کر غیر استعمال شدہ صلاحیت کواستعمال کرنے سے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ورلڈ بینک نے کل جاری کردہ اپنے تازہ ترین جنوبی ایشیاء ترقیاتی اپڈیٹ میں یہ تخمینہ لگایا ہے ۔ پہلے کی رپورٹ کے مقابلے میں، موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کے تخمینے میں 0.7 فیصد اور اگلے مالی سال کے تخمینہ میں 0.4 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس نے کہا کہ توقع سے بہتر زرعی پیداوار اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینے والی پالیسیوں سے نجی کھپت میں مضبوط نمو میں تعاون ملے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس سال ترقی کی رفتار 6.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔