عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ترمیم شدہ جموں و کشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی 2021-30 کے طریقہ کار کے رہنما خطوط تیار کرنے کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو/ایس آئی سی او پی کی قیادت میں ایک پینل تشکیل دیا ہے۔حکومتی آرڈر کے مطابق جاری کردہ انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی، 2021-30 (ترمیم شدہ ورژن) کے لیے طریقہ کار کے رہنما خطوط کی تیاری کے لیے مندرجہ ذیل افرادپر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو/سیکاپ ہونگے۔جبکہ ممبران میںڈائریکٹر، صنعت و تجارت، جموں اور کشمیر ہونگے۔کمیٹی اس آرڈر کے اجرا کی تاریخ سے 10 دنوں کے اندر انتظامی محکمے کو کسی بھی متوقع رکاوٹ کو پیشگی سے ہٹا کر مستقبل میں اس کے ہموار نفاذ کے لیے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی کا مسودہ پیش کرے گی۔