یو این آئی
بیروت// ہیلتھ ورکزز اسرائیلی حملوں میں متاثر ہونے والے افراد کو ایمبولینس میں ڈال کر لے جا رہے ہیں۔اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں اور تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔اسرائی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے ، اسرائیلی فوج کے مطابق مارے گئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے ۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔ایک سینیئر صحافی نے بتایا اسرائیل نے لبنان پر سولہ راکٹ فائر کیے ، پروگرام میں دکھایا گیا کہ شہری آبادی پر حملوں کی وجہ سے کئی لبنانی خاندان سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لبنان کے مختلف علاقوں میں سفر کے دوران سینیئر صحافی نے بتایا کہ کئی لبنانیوں نے اپنی گاڑیوں کو ہی عارضی گھر بنا لیا ہے ۔حامد میر جب مارکیٹوں میں گئے تو وہاں ایک پاکستانی شہری اپنی دکان بھارتی شہری کے حوالے کر کے وطن چلا گیا تھا۔