ڈھاکہ/یو این آئی/بنگلہ دیش کے سابق رکن پارلیمنٹ محیب الرحمان مانک کو ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نے جولائی- اگست میں ملک میں کوٹہ مخالف طلبہ تحریک میں شامل لوگوں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ اس تحریک نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔مانک کو ڈھاکہ کے ڈیٹیکٹیو برانچ (ڈی بی) کے دفتر کے حوالے کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔آر اے بی بنگلہ دیش پولیس کی ایک خصوصی جرائم اور انسداد دہشت گردی شاخ ہے ۔ادھر بنگلہ دیش کے جنوبی شہر ٹیکناف کے قریب دریائے ناف میں ماہی گیری کے دوران میانمار کی اراکان آرمی کے مشتبہ ارکان نے پانچ ماہی گیروں کو اغوا کر لیا۔مقامی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر ضلع کاکس بازار کے علاقے نیاپارا میں اس وقت پیش آیا جب ماہی گیر ناف ندی میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں کو ابھی تک واپس نہیں کیا گیا ہے ۔ٹیکناف میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے کمانڈر، لیفٹیننٹ کرنل محی الدین احمد نے تصدیق کی کہ بی جی بی ماہی گیروں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے میانمار کے افسران سے بات چیت کر رہی ہے ۔سبرونگ یونین کونسل کے رکن عبدالسلام نے کہا ‘‘علاقے کے پانچ ماہی گیروں کو میانمار کے شہریوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ دریائے ناف میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ انہیں کس نے پکڑا ہے ، لیکن ملک میں جاری تنازعہ کو دیکھتے ہوئے شبہ ہے کہ اس میں اراکان آرمی کے ارکان شامل ہوں گے ۔